• news

منی لانڈرنگ کیس، مونس کی اہلیہ سمیت 9 ملزموں کی ضمانت میں 18 مئی تک توسیع

لاہور (خبرنگار) سیشن عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میںمونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی سمیت دیگر نو ملزموں کی عبوری ضمانت میں اٹھارہ مئی تک توسیع کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول کی عدم دستیابی کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی۔ راسخ الہی کی طرف سے ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی  جو عدالت نے درخواست منظور کرلی۔ ڈیوٹی جج نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 18 مئی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے مزید سماعت اٹھارہ مئی تک ملتوی کردی۔ 

ای پیپر-دی نیشن