• news

میٹرک، انٹر کے طلباء کیلئے خوشخبری، تھیوری پریکٹیکل میں علیحدہ پاس ہونے کی شرط ختم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) اساتذہ اور طلبہ کے لیئے بڑی خوش خبری، میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو کرونا کے بعد ایک اور  بڑا ریلیف مل گیا۔ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر کے ایجوکیشن بورڈز کے تحت  میٹرک اور انٹر امتحانات دینے والے طلبہ کے لئے تھیوری اور پریکٹیکل پیپرز میں علیحدہ پاس ہونے کی شرط ختم کردی گئی۔ تھیوری اور پریکٹیکل میں ملا کر 33 فیصد مارکس حاصل کرنے والا طالبعلم پاس تصور ہوگا۔ اس فیصلے کا اطلاق رواں سال امتحان دینے والے طلبہ پر بھی کیا جائے گا۔  حکومت کے اس فیصلے کے بعد  اب پریکٹیکلز کے مارکس میں  ویٹیج زیادہ اہمیت اختیار کر جائے گی۔ اب  نالائق طلبہ تھیوری میں کم نمبر لینے کے باوجود پریکٹیکل میں پورے نمبر لگوا کر آ سانی سے پاس ہو جائیں گے۔ دوسری طرف اساتذہ نے بھی اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلہ میں کنٹرولر بورڈ پروفیسر محمد نعیم بٹ نے بتایا ہے کہ رواں سال امتحان میں شریک طلبہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن