• news

جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ،توڑ پھوڑ کیس، وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ اور توڑ پھوڑ معاملہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے دائر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں وکیل راجہ رضوان عباسی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران اسٹیٹ کونسل ، ڈی ایس پی لیگل، آئی جی آفس کے نمائندے سید طاہر کاظم،عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کے وکیل بیرسٹر رضوان عباسی پیش نہ ہوئے، معاون وکیل نے کہاکہ رضوان عباسی دوسری عدالت میں مصروف ہیں سماعت ملتوی کی جائے، جس پر چیف جسٹس نے سٹیٹ کونسل سے کہاکہ پھر ایک ہفتے کی تاریخ دینی پڑے گی،سٹیٹ کونسل نے کہاکہ کیس اگلے ہفتے رکھ لیں درخواست گزار کے وکیل بھی آجائیں گے،جس پر عدالت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔واضع رہے کہ عدالت نے فریقین سے دلائل طلب کررکھے تھے اور۔سیشن جج،  آئی جی پولیس نے رپورٹ جمع کروا دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن