ایف بی ار کے گریڈ 17 سے 20 کے 42 افسروں کا تبادلہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت اور ایف بی ار نے گریڈ 17 سے گریڈ 20 یک کے 42 افسروںکا تبادلہ کردیا گیا ہے اور انکی نئی تعیناتیاں کی ہے، اقتصادی امور ڈویژن میں گریڈ 20 کے افسرراجا اعجازمہدی کو تبدیل کر کے وزارت دفاع میں جائنٹ سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے، ایف بی آر کے جن افسروں کو تبدیل کیا گیا ہے ان میں گریڈ20 کے افسر عمران منیر کو ڈائریکٹر لا ء لاہور، محمد فرخ کو کمشنر آر ٹی او لاہور ،حمیرامریم کو کمشنر آر ٹی او لاہور ،محمد ابوبکر کمشنر سی ٹی او لاہور، محی الدین اسماعیل کمشنر اپیل اسلام آباد نوشیروان خان کمشنر اسپیشل زون بلڈرز اسلام آباد لگایا گیا ہے، گریڈ 21کے افسر ذوالفقار علی چودھری نے چیف کلیکٹر انفورسمینٹ کا چار ج چھوڑ دیا۔