لاہور میں درجنوں وارداتیں، کروڑوں روپے، کاریں، موٹرسائیکل چھین لئے
لاہور (نامہ نگار ) لاہور میں چوری و ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہریوں کو کروڑوں روپے و طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔ ہیئر میں چور تالے توڑ کر شہزاد کے گھر سے 68لاکھ 50ہزار کے طلائی زیورات ، نقدی و دیگر سامان، نشتر کالونی میں محمد عمران کی فیکٹری سے 55لاکھ مشینری اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔ نصیر آباد میں ڈاکو محمد طیب سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون، اسلام پورہ میں بابر کی فارمیسی سے30 ہزار روپے، شفیق آباد میںعمر ساجد کی دکان سے 23 ہزار روپے، سبزہ زار میں سیف الرحمن کی بیکری سے ڈیڑھ لاکھ روپے ، گرین ٹائون میں عمیر شکیل کی دکان سے 3 لاکھ 5ہزار روپے ، نشتر کالونی میں محمد نوید کی دکان سے 58ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹائون میں جمیل سے 3 لاکھ موبائل فون، گلشن راوی میں اشرف سے 2 لاکھ، موبائل فون، مسلم ٹائون میں ڈاکو شوکت علی سے 3 لاکھ موبائل فون،گلبرگ میں ندیم سے 6 لاکھ موبائل فون، کوٹ لکھپت میں ڈاکو اسلم سے 3 لاکھ، موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر اسلام پورہ میں عبدالستار اور برکی میں جابر علی سے نقدی، موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں چھین لیں جبکہ ڈیفنس، لاری اڈا، شادمان، نشتر کالونی، ہئیر، گلشن اقبال، مصری شاہ، باغبانپورہ، برکی سے کاریں اور کاہنہ، اسلام پورہ، لوئرمال، شفیق آباد، مصری شاہ، باغبانپورہ، مسلم ٹاون، ماڈل ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔