• news

ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی خلیل الرحمن خان نے استقلال پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

لاہور(نیوز رپورٹر)سینئر سیاسی رہنما اور ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی خلیل الرحمن خان نے استقلال پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین استقلال پارٹی سید منظور علی گیلانی سے ملاقات میں انہوں نے شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں عوام کے حق حاکمیت کیلئے منظور گیلانی اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں جن کی سربراہی میں ہم سب متحد ہو کر پاکستان کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن