• news

 قوم ملکروطن وامن دشمنوں کوناکام بنادے:پیرسلمان منیر،علامہ ممتازاعوان   

 لاہور (خصوصی نامہ نگار )ورلڈپاسبان ختم نبوت کے سرپرست مولاناعبدالرو¿ف ملک امیرپیرسلمان منیرناظم اعلیٰ علامہ محمدممتازاعوان اورپیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،میاں محمداویس،شیخ محمدنعیم بادشاہ اورقاضی عبدا لصبورعلوی نے وزیرستان پاراچنارمیں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فورسزکے 6جوانوں اور8اساتزہ کی المناک شہادت پرانتہائی دکھ اورشدیدغم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے اسے سفاک دہشتگردوں کی بزدلانہ انسانیت سوزشیطانی کاروائی قراردیاہے اورکہاہے کہ وطن عزیزمیں پے درپے دہشتگردی اورفورسزپردہشتگردانہ حملے درحقیقت دشمن قوتوں کی غیراعلانیہ جنگ ہے ان حالات میں پوری قوم ملکروطن وامن دشمنوں کے تمام ترناپاک عزائم ومزموم ارادے ملیامیٹ کردے۔دہشتگرداپنی بزدلانہ حرکتوں سے عوام کے حوصلے ہرگزپست نہیں کرسکتے۔ 23کروڑعوام اپنی بہادر افواج پاکستان کے نہ صرف ساتھ کھڑی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن