مولانا عبدالستار نیازی سچے عاشق رسول سفیر اسلام تھے:غلام شبیر قادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجاہد ملت مولانا محمد عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر اور جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما میاں غلام شبیر قادری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا عبدالستار نیازی سچے عاشق رسول اور سفیر اسلام تھے۔ انہوں نے زندگی بھر اقامت دین اور اتحاد امت کیلئے جدوجہد کی انقلاب نظام مصطفی ان کی زندگی کا مقصد تھا۔ حق گوئی وبےباکی ان کا طرہ امتیاز تھا مولانا نیازی نے ساری زندگی نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کا علم بلند کیے رکھا۔