پارلیمنٹ ، سپریم کورٹ میں تصادم اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے:عبدالغفور راشد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ جیسے اداروں کے درمیان تصادم اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔عوام میں تشویش پائی جاتی ہے کہ کہیں یہ محاذ آرائی کسی حادثے کو جنم نہ دے۔ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ دونوں کا آمنے سامنے آناملکی تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے۔