اصلاح کیلئے انفرادی اوراجتماعی معاملات پرتوجہ دی جائے:میاں جمیل
لاہور( خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع ا¿بی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاو¿ن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کوشعورعطا کیاہے۔ کھرے کھوٹے کی پہچان رکھے،بنیادی عقائد اوراعمال کی اصلاح پرتوجہ دی جائے ۔ دنیاوی معاملات کے ساتھ ساتھ دینی اموراورشعائراسلام کوہرلمحہ ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ افسوس ہے کہ انسان نے اپنی ساری توجہ مادیت پرستی پرمرکوزکررکھی ہے۔ اصلاح کیلئے انفرادی اوراجتماعی معاملات پرتوجہ دی جائے۔ ہرطرف افراتفری ہے،پیسے کی دوڑ نے انسان کو اصل مشن سے ہی بے خبراوردورکردیاہے۔ حقوق کیلئے شورہرطرف ہے،فرائض سے پہلو تہی کو عادت بنا لیا گیا ہے۔ میاں محمدجمیل نے کہاکہ اس ساری بدنظمی کی بنیادی وجہ دین سے دوری ہے۔ضرورت ہے کہ اسلامی تعلیمات کو عام کیا جائے ،عقائد وایمان اوراعمال کے تقاضے پوری کیے جائیں،دنیاوآخرت کی بھلائی کیلئے بھرپورتوجہ دی جائے۔