• news

دنیا میں سب سے زیادہ ڈینٹسٹ میکسیکو کے قصبہ لاس الگوڈونس میں ہیں

میکسیکو (نیٹ نیوز) میکسیکو کا قصبہ لاس الگوڈونس جس کی آبادی تقریباً 7 ہزار نفوس پر مشتمل ہے‘ اس قصبے میں دنیا میں فی مربع میل سب سے زیادہ دانتوں کے ڈاکٹرز موجود ہیں۔ اسی وجہ سے یہ شہر مولر سٹی کے نام سے مشہور ہے۔ امریکہ سے ہر سال ہزاروں افراد لاس الگوڈونس قصبے میں آتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ قصبے کی 7 ہزار کی آبادی میں لگ بھگ 600 دانتوں کے ڈاکٹرز ہیں جوکہ مختلف سروسز امریکہ کے مقابلے میں بہت کم فیس پر فراہم کرتے ہیں۔ امریکہ‘ کینیڈا اور برطانیہ سے آئے سیاحوں کی وجہ سے نومبر سے اپریل کے مہینوں تک لاس الگوڈونس کی آبادی دگنی ہو جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن