• news

میانمار کی فوج نے 38 افراد کی سزائے موت ختم کر دی


رنگون (نیٹ نیوز) میانمار کی فوج نے 2 ہزار سے زائد سیاسی قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کے سلسلے کے دوران 38 افراد کی سزائے موت میں کمی کر دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کی فوجی حکومت عالمی دباﺅ پر 2 ہزار سے زائد سیاسی قیدیوں کی سزائیں کم کرنے پر راضی ہو گئی اور ابتدائی مرحلے میں 38 قیدیوں کی سزائے موت ختم کر دی گئی۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان افراد پر الزامات کیا تھے اور کیا سزا میں کتنی تخفیف کی گئی ہے۔
میانمار/ سزا کمی

ای پیپر-دی نیشن