• news

سی سی پی او کا زیر تفتیش مقدمات  کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کاحکم 


لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں شعبہ انوسٹی گیشن کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے زیرالتواءروڈ چالان،زیر تفتیش مقدمات اور ملزمان کی گرفتاری کے دیئے گئے اہداف پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے زیر تفتیش مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پولیس افسران کو دیئے گئے ٹارگٹس کی تکمیل پر زور دیتے ہوئے کریمنلز کےخلاف کریک ڈاو¿ن اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

ای پیپر-دی نیشن