• news

سیکرٹری اوقاف نے صدر دفتر کی سطح پر مانیٹرنگ کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دےدیا


لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے وقف اراضیات کے ٹھیکے و نیلامیات کو زرخیز اور مفید بنانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کردی۔ صدر دفتر کی سطح پر مانیٹرنگ کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا، جس میں حافظ محمد یوسف ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ (اوّل)اوقاف پنجاب،عظیم حیات ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ (دوئم)اوقاف پنجاب،آصف اعجازڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف پنجاب،قاضی عبد الرزاق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف پنجاب،حافظ جاوید شوکت اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور اوقاف پنجاب،ساجد بوسن اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنشن اوقا ف پنجاب،شاہد حمید ورک ایڈ منسٹریٹر اوقاف لاہور زون،شیخ محمدجمیل منیجر اوقاف دربار حضرت داتا گنج بخش شامل ہیں۔ گروپ کا اجلاس ایوان ِ اوقاف میں منعقد ہوا، جس میں رواں ہفتہ کے نیلامیات ،ٹھیکہ جات کاجائزہ اور آئندہ ہفتے میں ہونے والی، نیلامیات ،ٹھیکہ جات کے حوالے سے جامع رہنمائی اور منصوبہ بندی وضع کی گئی۔ سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ انتظامی شراکت داری، اتفاق رائے، تحرک، جوابدہی، شفافیت،منصفانہ طرزِ عمل اور قانون پر عمل داری گڈ گورننس کے بنیادی خواص ہیں۔  بد عنوانی کے خاتمے کیلئے اچھی ایڈ منسٹریشن، مینجمنٹ اور گورننس ضروری ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن