پوری قوم چیف جسٹس آف پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:شیخ امتیاز محمود
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے پی پی ،155سے نامزد امیدوار شیخ امتیاز محمود نے انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقے کے مختلف علاقوں میں منعقدہ انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف لاہور کے تمام کارکنان عہدےدران چیئرمین عمران خان کی کال پر آج اپنے گھروں سے باہر نکل کر اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائینگے۔ پوری قوم چیف جسٹس آف پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔