• news

مدثر ریاض کا ذہنی معذوری کے شکار بچوں کے ادارے دورہ ، سہولیات کا جائزہ لیا


لاہور( لیڈی رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک نے ذہنی معذوری کے شکار بچوں کے ادارے چمن کا دورہ کیا۔ڈی جی سوشل ویلفیئر بچوں سے ملے اور ادارے میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی سوشل ویلفیئر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان بچوں کو ادارے میں خاص توجہ دی جاتی ہے جس کے یہ مستحق ہیں۔ چمن اور نشیمن کی طرز پر سوشل ویلفیئر کے دیگر اداروں کو بھی سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن