ہوم اکنامکس یونیورسٹی :آرٹ اینڈ ڈیزائن پر عالمی سمپوزیم ،83 فن پاروںکی نمائش
لاہور (لیڈی رپورٹر) ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں آرٹ اینڈ ڈیزائن پر عالمی سمپوزیم کا انعقادہوا۔ جس میں 25 یونیورسٹیوں کے 83 فن پاروںکی نمائش کی گئی۔ سمپوزیم کا افتتاح چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹرشاہدمنیرنے کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین، ممتاز آرٹسٹ پروفیسرشاہنواز زیدی،عائشہ بلال اور ڈاکٹر ثمینہ ظہیر نے معروفآرٹسٹ راشد رانا، ڈاکٹر راحت نوید، آمنہ ولایت، آر ایم نعیم ،پروفیسر ڈاکٹراسرار چشتی، پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال ودیگر موجود تھے۔