خواتین رمضان المبارک میں نماز ، عبادات کی عادت جاری رکھیں:دردانہ صدیقی
لاہور(لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی صدر دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ خواتین رمضان المبارک میں نماز اور عبادات کی عادت جاری رکھیںتاکہ گھروںمیں فیوض و برکات کے نزول کا سلسلہ برقرار رہے اور بچے بھی دینی ماحول کو اپنا سکیں۔ وہ گزشتہ روز لاہور میں مرکزی ذمہ داران کی عید ملن پارٹی سے خطاب کررہی تھیں۔ عید ملن پروگرام میں مرکزی نظم ،شعبہ جات،ادارہ جات اور برادر تنظیمات ،صوبہ پنجاب اور ضلع لاہور کے نظم نے شرکت کی ۔