• news

 اسلم اقبال کو طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر آئی جی، اینٹی کرپشن حکام سے جواب طلب


لاہور (خبر نگار) سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی انٹی کرپشن میں طلبی کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے میاں اسلم اقبال کی انٹی کرپشن حکام کے طلبی نوٹس کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب، انٹی کرپشن حکام سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے درخواست پر سماعت 8 تک ملتوی کردی۔ جسٹس علی ضیاءباجوہ نے اسلم اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں آئی جی پنجاب، ڈائریکٹر انٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ میڈیا پر بھرتیوں میں رشوت لینے کا الزام سامنے آیا۔ میڈیا سے ہی انٹی کرپشن حکام کے انکوائری میں طلبی نوٹس کا پتہ چلا۔ ڈونگی گراﺅنڈ سمن آباد میں شریک تھا پولیس نے دھاوا بول دیا۔ پولیس کے ایف آئی آر، طلبی نوٹس نہ دینے پر کارکنوں نے مزاحمت سے گرفتاری رکوائی۔ درخواست گزار کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن