• news

ہائیکورٹ: سرکاری سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرنے کا کیس‘سیکرٹری سکولز کو فیصلہ کرنے کاحکم 


لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری سکولوں کو این جی اوز کی تحویل میں دینے کیخلاف درخواست پر درخواست سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت نے سرکاری سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت اب تک 4200 سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کر چکی ہے۔ صوبائی حکومت نے اربوں روپے سے 336 سرکاری سکول تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نئے سکول تعمیر کرکے این جی اوز کو دینے سے غریب بچے سستی اور معیاری تعلیم سے محروم رہ جائیں گے۔ غریب شہری مہنگائی کے دور میں بچوں کو تعلیم نہیں دلا سکیں گے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ سرکاری سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
 

ای پیپر-دی نیشن