لاہور : دوران لینڈنگ پی آئی اے طیارے کا ٹائر پھٹ گیا، ریاض جانے والی فلائٹ لیٹ
لاہور (این این آئی) دمام سے لاہور آنے والا پی آئی اے کا طیارہ دوران لینڈنگ ٹائر پھٹنے سے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پرواز پی کے 248 کا کمزور ٹائر لینڈنگ کے دوران پھٹ گیا۔ کپتانوں نے طیارے کو خراب ٹائر تبدیل کیے بغیر اڑانے سے انکار کر دیا۔طیارے کے ٹائر تبدیل نہ ہونے کے باعث ریاض جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوگئی اور پرواز کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔
ٹائر پھٹ گیا