پاکستان بار کونسل کیخلاف سپریم کورٹ بار کی درخواست سننے والا بنچ تبدیل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان بار کونسل کے خلاف سپریم کورٹ بار کی درخواست سننے والا بنچ تبدیل کر دیا گیا۔ چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے دو رکنی بنچ کی جگہ تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 9 مئی کو سماعت کرے گا۔ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید تین رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔