• news

آئین کی بالادستی‘ عدلیہ کی آزادی کیلئے سپریم کورٹ بار کے ساتھ کھڑے ہیں: ہائیکورٹ بار


لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری کی حمانت کر دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے صدر اشتیاق اے خان اور نائب صدر ربیعہ باجوہ نے مشترکہ بیان میں پاکستان بار کونسل کی مذمت کی اور کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل کا کام پروفیشنل امور کو دیکھنا ہے وہ سپریم کورٹ بار میں مداخلت نہیں کرسکتی، پاکستان بار کونسل کا کا حملہ انتہائی قابل افسوس ہے اور وکلا مینڈیٹ کے منافی ہے، ہائیکورٹ بار وکلا ہاوسنگ سوسائٹی میں مالی بے ضابطگیاں اور انسانی سمگلنگ کی نشاندہی پر سپریم کورٹ بار کے صدر پر دباو ڈالنے کیلئے سب کچھ کیا جارہا ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن وکلا کے مفادات پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔ وکلا کو تقسیم کرنے کی گھناو¿نی سازش بے نقاب ہوچکی ہے۔ آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کے تحفط کیلئے سپریم کورٹ بار کیساتھ کھڑے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ بار

ای پیپر-دی نیشن