لوٹی رقم پر جھگڑا، بلوچستان میں مطلوب دہشتگرد آسا ہلاک، سر کی قیمت 40 لاکھ تھی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں انتہائی مطلوب دہشتگرد سرغنہ محمد آسا عرف ملا ابراہیم جھگڑے میں مارا گیا۔ ہلاکت لوٹی رقم کی تقسیم پر دہشت گرد گروپوں میں لڑائی کے نتیجے میں ہوئی۔ ہلاکت پی ایل ایف کے دو گروپوں میں بھتے اور تاوان کی رقم کے تنازع پر فائرنگ کے تبادلے میں ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگرد آسا کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ دہشتگرد آسا 2010ءمیں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا، فارا ناور شور میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ ایرانی کنٹینر اور فورسز پر حملہ میں بھی ملوث رہا۔
دہشتگرد آسا