تمباکو نوشی دنیا کے سب سے بڑے صحت کے مسائل کی وجوہات میں سے ایک ہے، تحقیقاتی رپورٹ
اسلام آباد(خبرنگار)ایک حالیہ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمباکو نوشی دنیا کے سب سے بڑے صحت کے مسائل کی وجوہات میں سے ایک ہے محققین کا اندازہ ہے کہ ہر سال تقریبا 80 لاکھ لوگ سگریٹ نوشی کی وجہ سے جلد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور پاکستان میں اس کے پڑوسیوں کے مقابلے میں صورتحال زیادہ نازک ہے۔ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کے حکومتی اقدام سے سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے امکانات کو ختم کر دیا ہے۔ صحت اور معیشت کے شعبے میں کام کرنے والے تحقیقاتی ادارے " آور ورلڈ ان ڈیٹا " کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں تمباکو نوشی کا پھیلا کم ہو رہا ہے۔