• news

امریکہ میں شہد کی مکھیوں کی وجہ سے پرواز کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوگئی

واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ میں ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے کے بازو پر شہد کی مکھیوں کا ایک غول جمع ہو گیا، جس کی وجہ سے پرواز کو کئی گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ پرواز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ طیارہ اصل میں ہیوسٹن سے اٹلانٹا کے لیے مشرقی وقت کے مطابق 12:25 پر روانہ ہونا تھا لیکن شہد کی مکھیوں کے غول کی وجہ سے تقریباً4:30بجے تک تاخیر کا شکار ہوا۔ جیسے ہی شہد کی مکھیوں کا پتہ چلا ہوائی جہاز کے ایک مسافر نے ٹویٹ کیا اور  شہد کی مکھیاں پالنے والوں سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن