مذاکرات سوڈان میں تنازعات کے خاتمہ کا سبب بنیں گے: سعودی وزیر خارجہ
جدہ (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے نمائندوں کا جدہ میں خیرمقدم کیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ بات چیت سوڈان میں سلامتی‘ استحکام‘ تنازعات کے خاتمے اور سیاسی عمل کے آغاز کا باعث بنے گی۔ ڈائیلاگ کی میزبانی بین الاقوامی یکجہتی کا نتیجہ ہے۔