• news

ڈی جی اتھارٹی کی ملاقات، ملاوٹ مافیا کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے: گورنر

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انورنے گزشتہ روز  آج یہاں گورنر ہائوس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گورنر پنجاب کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے معاملات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بر یفینگ دی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ عوام کو صاف ستھری اور بیماری سے پاک اشیائے خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ گورنر پنجاب نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی پر زور دیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے باہرچھوٹی دکانوں پر یونیورسٹیوں اور کالجز کی کینٹینز اور میس (Mess) کی چیکنگ اور وہاں ملنے والی اشیائے خوردونوش کے معیار پر خاص توجہ دیں۔ ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیرانور نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی اور فوڈ انڈسٹری میں بہتری لانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ بعدازاں،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، کمشنر بہاولپور احتشام انور نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جامع مسجد الصادق بہاولپور اور بوستان عزیز ریلوے سٹیشن بہاولپور کے علاوہ پورے پنجاب میں وقف املاک کی دیکھ بھال کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جامعہ مسجد الصادق ایک اہم قومی ورثہ ہے۔ اس کی دیکھ بھال فوری طور پر بہتر کی جائے۔ گورنر پنجاب نے ہدایت کی کہ ان دونوں پراجیکٹس کے لئے کمیٹیاں بنائی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن