• news

اسلام آباد‘عدلیہ یکجہتی ریلی میں شریک گیارہ کارکن گرفتار ‘چار خواتین شامل

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے عدلیہ یکجہتی ریلی میں شرکت کیلئے آنے والے گیارہ کارکنوں کو گرفتار کرلیا جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں پولیس نے ایف نائن پارک کے سامنے پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان کی قیادت میں ریلی میں شرکت کیلئے آنے والے سات کارکنوں اور چار خواتین کو گرفتار کر لیا یہ گرفتاریاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں کی گئیں تحریک انصاف کی ریلی کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ۔ تحریک انصاف کے مطابق تھانہ مارگلہ پولیس نے رابعہ اقبال ،شمائلہ نصیر اور مہوش احمد خان کو حراست میں لیا جبکہ ناصر جمیل اور قاضی محمد الیاس کو جناح سپر سے کوہسار پولیس نے گرفتار کیاراجہ جہانزیب، سید ھادی بن عامر اور محمد فرید کو تھانہ کھنہ میں منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن