• news

لاہور سفاری پارک میں دو شیرنیوں کے ہاں 3,3 بچوں کی پیدائش

لاہور (نیٹ نیوز) لاہور کے سفاری زو وائلڈ لائف پارک میں 2 شیرنیوں نے بچوں کو جنم دیا۔ دونوں شیرنیوں نے تین تین بچوں کو جنم دیا، جس کے بعد سفاری پارک میں اب شیروں کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔ پارک میں نگران کے فرائض انجام دینے والے محمد آصف نے کہا کہ کئی افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آرہے ہیں۔ خاص طور پر بچے شیرنیوں کے بچوں کو دیکھ کرخوش ہو رہے ہیں۔ سفاری پارک کے ڈپٹی ڈائریکٹرغلام رسول کے مطابق شیرنیوں کے بچوں کی عمریں اب اڑھائی سے ساڑھے 3 ماہ کے درمیان ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن