• news

کویت میں بھارتی نژاد نے بیوی کو چاقو سے ذبح کرکے خودکشی کرلی

کویت سٹی (این این آئی )کویت میں کویتیہ گورنری کے علاقے السالمیہ میں ایک ہولناک جرم سامنے آگیا۔ اس لرزہ خیز واقعہ میں بھارتی نژاد شہری نے اپنی بیوی کو چاقو سے ذبح کردیا اور خودکشی کرلی۔ وزارت داخلہ کو ایک شخص کی خود کشی کی اطلاع ملی جس نے خود کو بلندی سے پھینک دیا تھا۔ معلوم ہوا کہ خودکشی کرنے والا ہندوستانی شہری تھا جو اسی عمارت میں رہتا تھا۔کویتی اخبار نے انکشاف کیا کہ بھارتی پیرامیڈک نے اپنی بیوی جو نرس تھی کو چاقو سے ذبح کردیا اور پھر خود کو اس عمارت کے اوپر سے پھینک کر خودکشی کرلی۔ تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس کی بیوی بھی ہندوستانی تھی۔ بھارتی شہری نے اپنے اپارٹمنٹ کا دروازہ بند کردیا۔ پھر عمارت کے پر چڑھ گیا اور اوپر سے چھلانگ لگا دی۔سکیورٹی اہلکار پہنچے تو بھارتی کا اپارٹمنٹ بند تھا۔ اسے کھولنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے ایک خاتون کی موجودگی کا پتہ چلایا جو خون میں لت پت تھی۔ اس کی گردن پر شدید چوٹ تھی۔ ساتھ ہی ایک چاقو بھی موجود تھا جس سے اسے ذبح کیا گیا تھا۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ انہوں نے واقعہ سے پہلے جھگڑے کی آوازیں سنی تھیں۔ انہوں نے کہا میاں بیوی میں کئی مسائل پر اختلافات تھے۔

ای پیپر-دی نیشن