وکلاء پر تشدد، حبس بے جا رکھنے کا الزام، ایس ایچ او اہلکاروں کے خلاف اپنے ہی تھانہ میں مقدمہ
لاہور (نامہ نگار) تھانہ سبزہ زار میں وکلاء پر تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں عدالتی احکامات پر ایس ایچ او سبزہ زار عمران قمر پڈانہ اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ یاسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں ایس ایچ او عمران قمر پڈانہ، سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور دیگر کانسٹیبل نامزد ہیں۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ایس ایچ او سبزہ زار نے یکم مئی پی ٹی آئی کی ریلی کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او نے ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ تھانے والے وکلاء کو محبوس کر لیا۔