• news

سونا 500 روپے مہنگا، تولہ کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی (نیٹ نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز  سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 93 ہزار330  روپے ہو گیا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 19 ڈالر کم ہوکر 2017 ڈالر ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن