چودھری نثار کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں زیرگردش
اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)سابق وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی خبریں زیرگردش،مریم نواز کی کمانڈ میں کام سے انکار کرنیوالے نثار علی خان بلاول کی قیادت میں کیسے کام کرینگے؟بطور قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان پیپلزپارٹی اوراس وقت کے صدر آصف علی زرداری کے سخت ناقد رہے ہیں مسلم لیگ ن سے اختلافات،پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے انکار کے بعدپیپلزپارٹی میں شمولیت غیرمعمولی سوشل میڈیاپر چودھری نثارعلی خان کے سیاسی مستقبل کے حوالے زیرگردش خبرنے سوالات اٹھا دیئے تفصیلات کے مطابق چودھری نثارعلی خان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں تاہم یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ مریم نواز کی قیادت سے اختلاف کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سے راہیں جداکرنیوالے چودھری نثار علی خان پیپلزپارٹی میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کیسے کام کر پائیں گے موجودہ سیاسی صورتحال میں چودھری ںثار علی خان کا قومی سیاست میں بظاہر کوئی رول نظر نہیں آرہا تاہم مستقبل میں کسی سیاسی جماعت یا الائنس کا حصہ بننے پر صورتحال میں تبدیلی آ سکتی ہے دوسری جانب پیپلزپارٹی ذرائع نے بھی اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اس خبر کے حوالے سے چودھری نثار علی خان سے بھی رابطہ کرنیاور انکا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ نہ ہوسکا۔