• news

ڈی ایس ریلوے کالاہور واشنگ لائنز کا دورہ ، ورکنگ ریلشنز بہتر بنانے کی ہدایت


لاہور(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز نے لاہور واشنگ لائنز کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل ٹرانسپورٹشن آفیسر عمارہ سمیع، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر محمد جمشید، سٹیشن منیجر ظفر اقبال کے علاوہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی ایس ریلوے لاہور نے واشنگ لائنز کی ڈرائنگ چیک کرتے ہوئے واشنگ لائنز میں ورکنگ ریلشنز کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کو باہر سے کھڑے ہوکر دھونے والے تمام پٹس (سلیبز) کی مرمت کی جائے اور ساتھ ہی ساتھ الیکٹرک پولز کی فاونڈیشن کو بھی مضبوط بنایاجائے تاکہ پولز آندھی اور طوفان میں محفوظ رہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن