پنجاب یونیورسٹی ‘ڈاکٹر شفیق الرحمان کی انسٹی ٹیوٹ اف انفارمیشن مینجمنٹ میں بطور پروفیسر تقرری
لاہور(نیوز رپورٹر)ڈاکٹر شفیق الرحمان کی انسٹی ٹیوٹ اف انفارمیشن مینجمنٹ،پنجاب یونیورسٹی میں بطور فل پروفیسر تقرری ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر شفیق نے فرانس سے اپنی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ان کا شمار لائبریری اینڈ انفارمیشن کی بین الاقومی شخصیات میں ہوتا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں یہ بیایس، ماسٹر، ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے مختلف کورسزپڑھانے کےساتھ ساتھ تحقیقی مقالوں کی سرپرستی بھی کررہے ہیں۔ یہ خود بھی اعلی پائے کے محقق ہے اوران کے سوسے زائد ریسرچ آرٹیکلز دنیا کے بہترین رسائل و جرائد کی شائع ہوچکے ہیں۔یہ بے شمار ٹریننگ کا بھی انعقاد کروا چکے ہیں گذشتہ ستائیس برس سے پاکستان کے علاوہ فرانس اور سعودی عرب میں بھی تدریسی، تحقیقی اور انتظامی فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔ انہیں ان کی پیشہ وارنہ صلاحتیوں کے اعتراف میں وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی کی جانب سے اعزازات سے نوازا جاچکا ہے سعود ی عرب میں قیام کے دوران ان کی پاکستانی کمیونٹی کےلئے خدمات پر سفیرپاکستان نے بھی انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا ہے۔