قوم چیف جسٹس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:پی ٹی آئی رہنما
لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں یاسمین راشد،غلام محی الدین ،امتیاز محمود ،اویس یونس،عبدالکریم خان، ہمایوں اخترنے شمالی لاہور سے بڑی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے زمان پارک سے لے کر لکشمی چوک تک چیئرمین عمران خان کی قیادت میں زمان پارک میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ عدلیہ اور چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم چیف جسٹس آف پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس کو گھر بھیجنے والے جلد خود گھر جائیں گے۔ عوام اور تحریک انصاف کے کارکنان نے شمالی لاہور کونے کونے میں چیف جسٹس آف پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے گھروں سے باہر نکلے۔ظلم کی رات جتنی بھی لمبی ہو آخر اسے مٹنا ہی ہوتا ہے اور حق اور انصاف کی صبح طلوع ہوکر ہی رہتی ہے۔ امپورٹڈ حکمرانوں کے ظلم کی بھی آخر ہوگئی ہے جس کے خاتمے کے پوری قوم عمران خان کی قیادت میں چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر آگئی ہے اور اب آئین شکنوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر ہی دم لے گی۔ امپورٹڈ حکومت توہین عدالت کی سزا سے نہیں بچ سکتی۔ نام نہاد پارلیمنٹ کو بھی آخر کار آئین کے سامنے سر جھکانا ہی پڑے گا اور جو کچھ آج کر رہی ہے کل اس پر شرمندہ ہوگی۔ قوم اپنے کپتان عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس کے آئین اور عدلیہ کے احترام کی بقا کیلئے 24 گھنٹے تیار کھڑی ہے۔