سیف الملوک کھوکھر ،عمران نذیر کی صدارت تنظیمی اجلاس ،رپورٹ طلب
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ہدایت پرلاہور سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے صوبائی ارکان اسمبلی اور پارٹی امیدواروں کا اہم اجلاس گذشتہ روز مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی صدارت ایک اہم تنظیمی اجلاس پارٹی آفس نصیر آباد میں ہوا۔ ہدایت کی گئی کہ وہ وارڈ کی سطح تک تنظیم سازی مکمل ہوگئی ہے وہ اپنی رپورٹ جمع کرائیں اور جن کی مکمل نہیں ہوئی وہ وارڈ کی سطح تک تنظیم سازی مکمل کرکے ایک ہفتہ تک رپورٹ جمع کرائیں۔ اجلاس میں میاں مرغوب احمد بلال یاسین غزالی سلیم بٹ امین چوہدری رانا احسن شرافت سمیع اللہ خاں مپان عمران جاوپد توصیف شاہ میاں باقر عامر خان سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ ملک سیف الملوک کھوکھر اور خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا اور ہے ملک میں جب بھی الیکشن ہوں گے۔ مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔ دریں اثناءخواجہ عمران نذیر کا تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ںبچوں کیلئے کوٹ خواجہ سعید میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ رکن قوم اسمبلی علی پرویز ملک اور ایم عامر رضا اور عامر خان کی بھی شرکت۔ گذشتہ روز خواجہ عمران نذیر کی جانب سے اپنے حلقہ کوٹ خواجہ سعید کے علاقے میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مدد کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ سے جمع شدہ خون فاطمید فاو¿نڈیشن کے بچوں کو عطیہ کیا جائے گا۔اس موقع عاصم یحییٰ راناانوار احمد سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔