لاہور پولیس‘سیف سٹی اتھارٹیز نے چائنہ سکیم سے اغواءہونے والی کمسن بچی 24گھنٹے میں بازیاب کر وا لی
لاہور (نامہ نگار)لاہور پولیس اور سیف سٹی اتھارٹیز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چائنہ سکیم سے اغواءہونے والی کمسن بچی 24گھنٹے میں بازیاب کر وا لی ہے۔ مسکان فاطمہ ذہنی معذورچچا کے پاس بیٹھی تھی۔اغواءکار موقع پاتے ہوئے بچی کو ورغلا کر ساتھ لے گیا۔سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی اور مقام کا سراغ لگایا گیا۔مغوی بچی کی تلاش کےلئے 300 سے زائد کیمروں کی مدد سے 8 کلو میٹر تک ملزم کو ٹریس کیا۔بچی کو اٹھا کر لے جاتے ہوئے ملزم کو سیف سٹیز کیمروں میں دیکھا گیا۔ پولیس نے بادامی باغ کے علاقہ سے بچی کو بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردےا ہے۔