فیکٹری میں ورکرکی ہلاکت‘سی سی پی او کا نوٹس‘ایس پی صدر سے رپورٹ طلب
لاہور (نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے رائیونڈ کے علاقہ میں شوکت علی نامی فیکٹری ورکر کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ بلال صدیق کمیانہ نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کےخلاف فوری قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ سربراہ لاہور پولیس نے مزید کہا کہ جرائم کی بیخ کنی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے لاہور پولیس مسلسل سرگرم عمل ہے۔