فیشن ڈیزائنر کیخلاف ہتک عزت کیسوں کی سماعت 14 جون تک ملتوی
لاہور(خبرنگار)سیشن کورٹ نے عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر کیخلاف ہتک عزت کیسوں کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی، دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار منیر بھٹی کو طلب کیا لیکن عدالتی وقت ختم ہونے تک وہ پیش نہ ہوا،محمود نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا درخواستگزار خود تو کبھی نہیں آتا اپنے نمائندوں کو بھیج دیتا ہے آج بھی انھوں نے غیر اخلاقی باتیں کرکے عدالت کی توہین کی ہے جس پر عدالت کو نوٹس لینا چاہئے اور انکے لائسنس معطل کرنے چاہئے، یتیموں کیلئے خریدی گئی ایک ایکڑ زمین کی ملکیت جعلسازی سے تبدیل کرنے کےخلاف کیس لڑ رہا ہوں، میں فرانس سے لاہور عدالت میں آجاتا ہوں لیکن درخواستگزار عدالت میں نہیں آتا ہے،وہ تاخیری حربے استعمال کررہا ہے جس سے عدالت نظام انصاف پر بڑا سوالیہ نشان ہے جس میں سائل کو تاریخ پر تاریخ پڑتی ہے، مجھے لگتا ہے کہ میری زندگی میں اس کیس کا فیصلہ نہیں ہوگا کیونکہ دوسرا شخص عدالت میں آتا ہی نہیں ہے،وکیل ابوالحسن نے مو¿قف اختیار کیا کہ بے بنیاد درخواستوں کو فوری طور پر خارج کیا جائے۔