• news

24گھنٹے میں 1195ٹریفک حادثات‘5افراد جاں بحق‘1278زخمی 


لاہور (نامہ نگار) صوبہ بھر گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1195ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق جبکہ1278زخمی ہوئے ہےں ۔ حادثات میں 600ڈرائیوز،40کم عمرڈرائیور، 523 مسافر اور 160 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ صوبائی دارالحکومت 301متاثرین کےساتھ پہلے، فیصل آباد91حادثات میں 95متاثرین کےساتھ دوسرے ملتان 71حادثات میں 72متاثرین کےساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ حادثات کے کل1278متاثرین میں 1036مرد اور247خواتین شامل ہیں ۔زخمی ہونے والوں میں 240افراد کی اوسط عمر18سال سے کم ،651افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ392خمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ بیشتر واقعات میں 1012 موٹرسائیکلز، 81آٹو رکشے158 کاریں ، 28 وین 10 مسافربسیں،27ٹرک اور96 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن