• news

تربوز خراب نکلنے پر دکاندار کو گولی مار کر زخمی کر دیا


لاہور (نامہ نگار)سبزہ زار کے علا قے میں میں تربوز خراب نکلنے پر گاہک نے دکاندارکو فائرنگ کر کے شدید ز خمی کر دےا اور فرار ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سبزہ زار میں کھاڑک نالے ، چوکی والی پلی پر پیش آیا، گاہک نے تربوز خراب نکلنے پر اعتراض کیا تودکاندار عابدنے تلخ لہجے میں جواب دیا۔ گاہک نے اس پر فائرنگ کر دی۔ دکاندار عابد کو سینے پر تین گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگیا ہے ۔زخمی دکاندار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن