افغانستان میں رواں سال 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی: وزارت صنعت و تجارت
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان وزارت صنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک میں تقریباً 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ وزارت کے حکام کے مطابق یہ سرمایہ کاری زراعت‘ کان کنی اور معدنیات کی پروسیسنگ کے شعبوں میں ہوگی۔ سرمایہ کاری کے اس عمل کے شروع ہونے سے ملک میں معاشی ترقی اور بیروزگاری میں کمی آئے گی۔