اس وقت پاکستان عدم استحکام کا شکار ہے : منظور احمد اویسی
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ نقشبندیہ میاں منظور احمد اویسی نقشبندی نے کہا ہے کہ نوجوان امت کا سرمایہ و اثاثہ ہیں جنہیں اقبال نے شاہین قرار دیا ہے ہم نوجوانوں کی اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت کر کے ہی امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی یقینی بنا سکتے ہیں آج نوجوانوں کی اخلاقیات کا جنازہ نکال کر انہیں دین سے دور کیا جارہا ہے یہود ہنود کی اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا ، اپنے ایک بیان میں میاں منظور احمد اویسی نقشبندی نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک عدم استحکام کا شکار ہے معاشی طور پر اور نظام سلطنت کے حوالے سے ملک کی حالت اس وقت دگرگوں ہے۔