پتوکی : انتظامیہ کی نااہلی ‘ شہر بھر مےں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھےر
پتوکی ( نامہ نگار) پھولوں کا شہر پتوکی انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کے باعث ندی نالوں کوڑا کرکٹ اور کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا میونسپل کمیٹی کے عملہ کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث سیوریج کا گندا پانی مساجد کے آگے کھڑا رہنا معمول بن گیا شہری مسجد میں نماز پڑھنے اور بچے سپارہ پڑھنے بھی جانے سے گریزاں میگاروڑ مسجد انوار مدینہ کے سامنے پچھلے ایک ہفتہ سے کھڑا پانی ندی نالوں کا منظر پیش کرنے محلہ بکر منڈی،شادمان کالونی،فیصل کالونی،ملخلا ٹا¶ن ہلہ روڑ،مدینہ کالونی ،دربارروڈ، عیدگاہ روڈ، پرانی پتوکی روڈ اور کاشف چوک کھڑا سیوریج کا گندا پانی ندی نالوں کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ میگا روڑ، جاگووالہ روڑ،چونیاں روڑ،پھاٹک روڑ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے، سینٹری انسپکٹر اور ڈسپوزل انچارج سے رابط کرنے پر انکا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے ہمارا ڈیزل اور پٹرول بند کیا ہے جس سے شہر میں صفائی کا نظام درہم برہم ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے۔