• news

پاکستان کو ورلڈکپ میں بھارت جاکر میچ کھیلنا چاہئے : شاہد آفریدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے ممتاز آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ میں شرکت کیلئے بھارت جانا چاہئے۔عالمی کپ اور ایشیا کپ الگ الگ ایونٹ ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نمبر ون ٹیم بن گئی جس کیلئے سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ قومی کپتان بابر اعظم بھی بہت مبارکباد کے مستحق ہیں،عالمی نمبر ون بننا بہت بڑی کامیابی ہے۔میرا خیال ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کیلئے تیار ہے،مجھے امید ہے کہ پاکستان میں گا ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگا۔ میں کہتا ہوں کہ اپنے آپ کو اتنا مضبوط کریں کے کسی کو آنکھیں دکھا سکیں۔ میرا خیال ہے کہ کہ ایشیا کپ مختلف ٹورنامنٹ ہے جبکہ عالمی کب آئی سی سی کا ایونٹ ہے۔ عالمی کپ میں شرکت سے منع کرنا مشکل ہو جائیگا۔ اس لئے پاکستان کو عالمی کپ کھیلنے کیلئے بھارت جانا چاہئے۔ بابر اعظم کو ورلڈ کپ تک کپتان بنانے کا اعلان پہلے ہی کردینا چاہئے تھا۔ بابر اعظم کو ورلڈ کپ تک کپتان بنانے کا فیصلہ بہترین ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کپتان کو بھرپور اعتماد دیا جائے۔وائس کپتان بنانے کا فیصلہ بورڈ کو کرنا ہے،ایک کپتان کا مائنڈ بنائیں اور تمام کھلاڑی اسکے تحت کھیلیں۔نائب کپتان کا اعلان کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔نائب کپتان شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان یا محمد رضوان میں سے کسی کو بھی بنائیں لیکن اس ضمن میں مستقبل کو ضرور مد نظر رکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن