• news

پانچواں ون ڈے نیوزی لینڈ کے نام، پاکستان نے سیریز 4-1سے جیت لی‘پہلی پوزیشن چھن گئی 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے میں47 رنز سے شکست دےدی، گرین شرٹس نے سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میںنیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کیویز کی پوری ٹیم 50 ویں اوور میں 299 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی، ول ینگ 87 اور کپتان ٹام لیتھم 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔ شاہین آفریدی نے 3، شاداب اور اسامہ میر نے 2،2 جبکہ حارث رو¿ف اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ لی۔ نیوزی لینڈ کے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 252 رنز بناسکی، افتخار احمد 94 اور سلمان علی آغان 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔ہنری شپلے کو میچ جبکہ فخر زمان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ شکست کےساتھ ہی پاکستان جس نے گزشتہ میچ جیت کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، وہ نمبر ون پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ای پیپر-دی نیشن