• news

انتخابی مہم شروع کردی ، عمران سڑکوں پر آئے تو پہلے علاج پھر الیکشن لڑیں گے : رانا ثنا 


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے ہم نے فیصل آباد سے الیکشن مہم کا آغازکردیا ہے، ہم آئندہ الیکشن جیتیں گے اور پاکستان میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے، 4 سال میں پی ٹی آئی نے فیصل آباد میں کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔اپنے حلقہ انتخاب میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا عمران خان کی الیکشن کرانے کی دھونس دھمکیوں سے دباو¿ میں نہیں آئیں گے، مسلم لیگ (ن) عوام میں موجود ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار حاصل کیا ۔ جب بھی مسلم لیگ ن کوموقع ملا عوامی خدمت کی، پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں ترقیاتی کام نہیں کیے، 2018 سے پہلے ملک میں موٹرویز بن رہی تھیں، ملک ترقی کررہا تھا لیکن سازش کے تحت عمران خان کو لایا گیا، 2018 میں ملک پرمسلط کردہ ٹولے نے ترقی کا سفر روک دیا۔انہوں نے کہا سی پیک نے 2020 میں مکمل ہونا تھا لیکن بدقسمتی سے 2018 میں پی ٹی آئی آگئی، سی پیک مکمل ہوتا تو آج ملک کوبحرانوں کا سامنا نہ ہوتا، لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ ہونے کے باوجود عمران خان کے تجرے کی کیا ضرورت تھی؟وزیر داخلہ نے کہا اسمبلیاں مدت پوری کریں گی اور الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں، کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، بیٹھ کر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان ایک فتنہ ہے ، بدبخت ٹولہ اس کے ساتھ ہے،اس کا جلد خاتمہ ہونا چاہیے ورنہ قوم کو عذاب میں مبتلا کر دے گا۔ انہوں نے کہا ہم الیکشن جیتیں گے اور ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا 1998 میں ایٹمی دھماکوں کے بعد بھی نواز شریف نے ملک سنبھالا، مسلم لیگ (ن) نے ملک سے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، ملک ترقی کر رہا تھا لیکن سازش کے تحت عمران خان کو لایا گیا، اب ہرکسی کومعلوم ہے عمران خان کو کیسے لایا گیا۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا کہنا ہے کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، الیکشن اسی سال صاف و شفاف ہوں گے، عمران خان سڑکوں پر آئے تو پہلے ان کا علاج کریں گے، پھر الیکشن کریں گے۔

رانا ثنا 

ای پیپر-دی نیشن