تمہارے شر سے تشدد پھیل رہا ، مسائل کا حل عمران کا جیل جانا : مریم اورنگزیب
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ کا بیان سن کر لگتا ہے فارن ایجنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی بادشاہ کے ساتھ ویڈیو دیکھ لی ہے۔ ملکی مسائل کا حل یہ ہے کہ تم جیل جا¶۔ اتوار کو عمران خان کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ تمہارا شر معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد پیدا کررہا ہے، ملک کو تم جیسا فراڈ، فتنہ، فساد، انتشار اور خلفشار نہیں روٹی، روزگار اور کاروبار چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتہا پسندانہ رویوں کی وجہ تم ہو جس کی وجہ سے آج جتھوں کے ہاتھوں لوگوں کا قتل ہو رہا ہے۔ ہندوستان، کبھی کشمیر، کبھی اسلام پر گھٹیا سیاست کرتے آ رہے ہو اور آج بھی کر رہے ہو۔ ایجنٹ نے فتنہ، فساد اور انتشار کی کال صرف چین کے وزیرِ خارجہ کو دیکھ کر دی ہے۔ سی پیک پر کام کی رفتار تیز ہوتے ہی فارن فنڈڈ ایجنٹ کو پاگل پن کا دورہ پڑ گیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے کامیاب دورہ بھارت اور بھارتی وزیر خارجہ کو جواب کے بعد عمران خان مکمل پاگل ہو گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے بادشاہ سمیت عالمی راہنماﺅں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ شہباز شریف کیا کر رہے ہیں، تم دیکھ نہیں سکتے کیونکہ تم نے سر پر کالی بالٹی پہنی ہوئی۔ ان شاءاللہ الیکشن ضرور ہوگا لیکن تم کبھی سلیکٹ نہیں ہو سکو گے کیونکہ اب تمہارے سہولت کار نہیں ہیں۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ سڑکوں پہ نہیں عدالت جا۔